ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی کا بجٹ تک جنتادرشن اجلاس ملتوی

کمار سوامی کا بجٹ تک جنتادرشن اجلاس ملتوی

Wed, 13 Jun 2018 11:24:44    S.O. News Service

بنگلورو 13 جون (ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بجٹ اجلاس تک جنتادرشن کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری لینے کے موقع پر ایچ ڈی کمار سوامی نے روزانہ جنتا درشن منعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس کو پورا کرتے ہوئے وہ روزانہ عوام کے مسائل غور سے سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دیتے اور چند مستحقین کو خود ہی مالی مدد فراہم کرتے تھے۔ لیکن بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے عارضی طور پر جنتادرشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے 


Share: